Roze News

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر گل فیروزہ پر جرمانہ عائد

گل فیروزہ پر جرمانہ عائد

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

 

دبئی: ویمن ایشیا کپ میں پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی گل فیروزہ پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

ویمن ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر گل فیروزہ کو جرمانہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق گل فیروزہ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی ہے۔

امپائر کی جانب سے آؤٹ دیے جانے کے بعد گل فیروزہ نے بیٹ کے ساتھ گیند لگنے کا اشارہ کیا تھا۔

آئی سی سی کے مطابق کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر گل فیروزہ کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔