Roze News

مسلسل کمی کے بعد سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

مسلسل کمی کے بعد سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

عالمی و مقامی سطح پر سونا چار روز مسلسل کمی کے بعد آج ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 47 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 305 ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 29 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 36 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 404 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔