Roze News

ٹرمپ نے شی جن پنگ سے ایران کی بالواسطہ مدد روکنے کا مطالبہ کردیا

اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

امریکی سفیر برائے چین ڈیوڈ پرڈیو نے ایک امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ایران کے معاملے پر کھل کر بات چیت ہوئی۔

ڈیوڈ پرڈیو کے مطابق صدر ٹرمپ نے چینی صدر پر واضح کیا کہ چین کی جانب سے ایران کی کسی بھی قسم کی مدد امریکا کے لیے ناقابل قبول ہے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ نے شی جن پنگ سے گفتگو میں واضح کیا کہ ایران کو انٹیلی جنس، پرزہ جات یا فوجی سازوسامان کی براہِ راست یا بالواسطہ امداد ہرگز فراہم نہ کی جائے۔

ڈیوڈ پرڈیو کے مطابق ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کو کسی بھی قسم کی براہِ راست یا بالواسطہ فوجی مدد ناقابل قبول ہے۔

امریکی سفیر نے مزید کہا کہ واشنگٹن کو چین کی جانب سے ایران کی بالواسطہ معاونت پر تشویش بدستور برقرار ہے۔