Roze News

روسی تیل تنصیبات پر حملے، امریکا نے یوکرین کو بڑی دھمکی دے ڈالی

مجھے یقین نہیں ہے کہ چین اور روس ایران کی مدد کر رہے ہیں، ٹرمپ

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

 

امریکی انتظامیہ نے یوکرین پر دباؤ بڑھاتے ہوئے مبینہ طور پر خبردار کیا ہے کہ اگر کیف نے روس کی آئل ریفائنریوں اور دیگر توانائی تنصیبات پر حملے جاری رکھے تو واشنگٹن یوکرین کے لیے امریکی ہتھیاروں کی خریداری کا نظام معطل کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے یوکرین اور بعض یورپی دارالحکومتوں سے رابطہ کرکے روسی تیل تنصیبات پر حملے روکنے پر زور دیا۔اس کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کو بھی محدود کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ معلومات فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے حوالے سے سامنے آئی ہیں، تاہم رائٹرز نے ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی۔

رپورٹ میں خاص طور پر PURL (Prioritised Ukraine Requirements List) کا ذکر کیا گیا ہے، جس کے ذریعے یورپی ممالک امریکی ہتھیار خرید کر یوکرین کو فراہم کرتے ہیں۔واشنگٹن کی جانب سے اس طریقہ کار کو روکنے کی دھمکی یوکرین پر ایک اہم دباؤ تصور کی جا رہی ہے۔