Roze News

نومیڈ گیمز: پاکستان نے رسہ کشی میں بھارت کو شکست دیدی

رسہ کشی میں بھارت کو شکست

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

 

بشکیک: کرغستان میں جاری چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز میں پاکستان نے رسہ کشی کے مقابلے میں بھارت کو شکست دے دی۔

پاکستانی رسہ کشی ٹیم کے سربراہ نواب فرقان خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے ابتدائی مرحلے میں اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔

پاکستان نے دوسرے مقابلے میں کوریا کے خلاف بھی کامیابی حاصل کی۔

نواب فرقان خان نے کہا کہ رسہ کشی میں پاکستان کی مسلسل دو فتوحات کھلاڑیوں کی محنت اور بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔