Roze News

نومبر26 احتجاج کیس: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

 

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، عبدالغنی آفریدی، جنید اکبر و دیگر کیخلاف 26 نومبر احتجاج کیس میں انکے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے آج پیش نہ ہونے والے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے سمیت دیگر کیخلاف اشتہاری کی کارروائی بھی جاری ہے، ملزمان کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں بھی مسترد کردی گئیں۔

عدالت نے پولیس کو جلد سہیل آفریدی ودیگر کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی، سہیل آفریدی ودیگر کیخلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔