Roze News

پاکستان اور سعودیہ میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا شرائط ختم

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کےلیے ہنگامی انتباہ جاری

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

 

نیویارک: پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا شرائط ختم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نیویارک میں ملاقات ہوئی، اس موقع پر دونوں ملکوں نے معاہدے پر دستخط کئے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے باہمی مفاد میں برادر ملکوں کی شراکت داری بڑھے گی، مقصد اعلی سطح روابط اور ادارہ جاتی تبادلوں کو مزید سہولت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویزا شرائط کے خاتمے سے دوطرفہ سرکاری سطح پر آمدورفت آسان ہوگی۔