Roze News

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 196 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 36.53 شمالی اور 70.88 مشرقی طول بلد پر تھا۔