Roze News

محموداچکزئی کا اسپیکر چیمبر جانے سے انکار، پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے نیا وفد تشکیل دیدیا

محموداچکزئی کا اسپیکر چیمبر جانے سے انکار

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

 

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی جانب سے مذاکرات کے لیے اسپیکر کے چیمبر جانے سے انکار پر پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کے لیے نیا وفد تشکیل دیدیا۔محمودخان اچکزئی کا مؤقف ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کسی نیوٹرل مقام پر ہوں تو جاؤں گا۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے محمود خان اچکزئی کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا ہے اور حکومت اور پیپلزپارٹی سے مذاکرات کے لیے نیا وفد تشکیل دے دیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نئے وفد میں بیرسٹر گوہر، راجا ناصر عباس، اسد قیصر وفد میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سلمان اکرم راجا، عامر ڈوگر اور حلیم عادل شیخ بھی اپوزیشن وفد کا حصہ ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کیلئے اپوزیشن وفد 6 ارکان پر مشتمل ہوگا، پی ٹی آئی کی پولیٹیکل اور کور کمیٹی نے اپوزیشن وفد کے ناموں کی توثیق کردی ہے، اپوزیشن وفد آج اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں حکومتی وفد سے ملاقات کرے گا۔