Roze News

پی ٹی آئی لانگ مارچ: مولانا فضل الرحمان متحرک، حکومتی پیشکش پی ٹی آئی کوپہنچا دی

پی ٹی آئی لانگ مارچ: مولانا فضل الرحمان متحرک

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد مولانا نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا اور حکومتی پیشکش پی ٹی آئی کو پہنچائی۔ ذرائع کے مطابق مولانا کے ٹیلی فونک رابطہ کے بعد پی ٹی آئی نے ہنگامی اجلاس طلب کیا جو تاحال زوم پر جاری ہے جبکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کی تمام لیڈرشپ شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل مولانا نےحکومت کو گورنر راج یا ایمرجنسی کی بجائے معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو کردار ادا کرنے کا کہا تھا۔واضح رہے گزشتہ روز حکومت کی طرف سے رانا ثنااللہ اور اسپیکر ایازصادق، طارق فضل چوہدری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔