Roze News

بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر انتقال کرگئے

نانا پاٹیکر کی آخری رسومات رات گئے کیوں ادا کی گئیں؟ بیٹے نے بتا دیا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

بالی ووڈ کے مشہور سینئر اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو جمعرات کی صبح بے ہوشی کی حالت میں گوا کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

نانا پاٹیکر کو گوا میں واقع اپنے فلیٹ میں سینے میں شدید درد کی شکایت سامنے آئی تھی جس کے بعد انہیں طبی عملے نے ایمرجنسی میں اسپتال منتقل کیا۔

نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر کا کہنا ہے کہ اداکار کو سینے میں شدید درد کی شکایت پر میڈیکل ٹیم کو ان کے فلیٹ پر بھیجا گیا تھا، اس وقت تک وہ بے ہوش تھے۔

بعد ازاں انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے صبح 5 بج کر 20 منٹ پر ان کی موت کی تصدیق کی۔

نانا پاٹیکر کا اصل نام وشواناتھ پاٹیکر تھا، وہ ہندی اور مراٹھی سنیما کے انتہائی باوقار اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔

نانا پاٹیکر نے 1978ء میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے ’پرندہ‘، ’کرانتی ویر‘، ’اگنی ساکشی‘، ’خاموشی: دی میوزیکل‘، ’اب تک چھپن‘ اور ’ویلکم‘ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔