Roze News

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رابطے کے دوران علاقائی سلامتی، باہمی دلچسپی کے امور اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں پر گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں صورتحال مسلسل اہمیت اختیار کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *