Roze News

چین کا امریکا اور ایران پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکراتی فریم ورک بحال کرنے پر زور

چین کا امریکا اور ایران پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکراتی فریم ورک بحال کرنے پر زور

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مذاکرات کے لیے چین پہنچ گئے، جہاں ان کی اپنے چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے موقع پر چین نے امریکا اور ایران پر زور دیا کہ وہ مزید کشیدگی سے گریز کرتے ہوئے مذاکرات کی طرف واپس آئیں۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین نہیں چاہتا کہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھے اور یمن و بحیرہ احمر تک پھیل جائے۔

وانگ ای نے امریکا اور ایران سے زیرِ التوا معاملات پر بامعنی مذاکرات کرنے اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والے اتفاقِ رائے کی بنیاد پر مذاکراتی فریم ورک بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری تنازع کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں۔