Roze News

وزیراعلیٰ ہو تو ایسا! مریم نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کےاستعمال کی 2کروڑ 71لاکھ سے زائد کی رقم خود ادا کردی

پائیدار امن کیلئے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے: مریم نواز

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کر دی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اخراجات خود سے ادا کیے اورمیڈیا نے چیک کی کاپی حاصل کر لی ہے۔

مریم نواز کی جانب سے پنجاب حکومت کو 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری جہاز کے استعمال پر تنقیدکا جواب دیتےہوئےکہا ہےکہ آج ان پر بیٹی کی گریجویشن میں سرکاری جہاز میں جانے پر تنقیدکی جارہی ہے لیکن جہاز کے سارے اخراجات انہوں نے خود ادا کیے، وہ عوام کو جوابدہ ہیں کسی یوٹیوبر کو نہیں۔