Roze News

کیا 10 روپے کا نوٹ اب نہیں چلے گا؟ اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی

کیا 10 روپے کا نوٹ اب نہیں چلے گا؟

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10روپے مالیت والے بینک نوٹ سے متعلق وضاحت کردی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کسی کرنسی نوٹ کو بند یا تبدیل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق بینک 10 روپے مالیت والے بینک نوٹ کی مبینہ بندش اور اسے تبدیل کرانے کی آخری تاریخ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس کی واضح طور پر تردید کرتا ہے۔