چین امریکا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ٹرمپ کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہوں، چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوبصورت ملک امریکا کا سرکاری دورہ کر کے بہت خوشی ہو رہی ہے،ایک ارب 40 کروڑ چینی عوام کی جانب سے امریکی عوام کا خیر مقدم کرتا ہوں اور امریکی عوام کو امریکا کی آزادی کی250ویں […]
ڈیزل 2روپے 63پیسے سستا، پیٹرول کی قیمت جانیے

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستاکر دیا،ڈیزل کی فی لٹر قیمت 412روپے 12پیسے ہو گئی۔ اسی طرح پٹرول 84 پیسے فی لیٹر سستاہو گیا،پیٹرول کی نئی قیمت […]
امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی متحدہ عرب امارات کیلیے تمام پروازیں منسوخ

امریکا کی جانب سے لینڈنگ، ٹکٹنگ اور دیگر خدمات کی فراہمی پر عائد پابندیوں کے باعث ایران ایئر کی متحدہ عرب امارات کے لیے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں۔ ایرانی خبررساں ادارے ’اِسنا‘ کے مطابق ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے پروازیں گزشتہ رات نصف شب سے روک دی گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا […]
دعائیں قبول ! ایل پی جی کی قیمتوں میں 20فیصد سے زائد کمی ، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اوگرا نے ستمبر 2026ء کے لیے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 20.14 فیصد کمی کی گئی ہے، جس کے […]
پی ٹی آئی احتجاج کے باعث خیبرپختونخوا کا پنجاب سے زمینی راستہ منقطع، پیٹرول کی قلت کا خدشہ

تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث خیبرپختونخوا کا پنجاب سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے احتجاج کے پیش نظر موٹرویز کو بند کردیا گیا ہے جس کے باعث کے پی کا پنجاب سے راستہ منقطع ہوگیا۔ جس کے باعث لوگوں کی آمد و رفت روکنے کے ساتھ اشیاء خوردونوش اور دیگر […]
معروف بالی ووڈ اداکار مشتاق خان انتقال کر گئے،اچانک خبر نے مداحوں کو افسردہ کردیا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار مشتاق خان 56 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ ویلکم، غدر: ایک پریم کتھا، غدر 2 اور استری 2 جیسی فلموں میں یادگار معاون کرداروں کیلئے جانے جاتے تھے۔ مشتاق خان پھیپھڑوں کے کینسر سے لڑ رہے تھے، انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں ممبئی کے ناناوتی […]
ایرانی ریال کی نئی شرح سامنے آگئی، آج ایک پاکستانی روپیہ میں کتنے ملیں گے؟

پاکستان میں ایرانی ریال کی تازہ ترین شرحِ مبادلہ سامنے آگئی۔ بدھ 23 ستمبر 2026 کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ایک پاکستانی روپیہ تقریباً 4,951.48 ایرانی ریال کے برابر ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ایرانی ریال کی قدر تقریباً 0.000202 پاکستانی روپے بنتی ہے، جبکہ حالیہ دنوں میں شرح میں معمولی […]
جولٹا نے 3 لاکھ 29 ہزار 900 روپے میں نئی الیکٹرک موٹر سائیکل متعارف کرا دی

جولٹا الیکٹرک نے پاکستان میں نئی الیکٹرک موٹر سائیکل JE-125L متعارف کرا دی ہے، جس کی قیمت 3 لاکھ 29 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ موٹر سائیکل کو روایتی 125 سی سی بائیک کے ڈیزائن اور جدید الیکٹرک ٹیکنالوجی کے امتزاج کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ JE-125L میں 2,000 واٹ کی […]
چین کے صدر شی جن پنگ کا امریکا پہنچنے پر شاندار ریڈ کارپٹ استقبال

چین کے صدر شی جن پنگ امریکا پہنچ گئے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا شاندار ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول نے امریکا کے 3 روزہ دورے پرپہنچنے والے چینی صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ کا میری لینڈ کے فوجی اڈے پر 100 فٹ […]
امریکی بحریہ کے زیر قبضہ تیل سے بھرے 3 ایرانی بحری جہاز امریکا روانہ: ٹریکنگ ڈیٹا

امریکا کی جانب سے قبضے میں لیے گئے 3 ایرانی آئل ٹینکرز جن پر تقریباً 60 لاکھ بیرل ایرانی خام تیل لدا ہوا ہے امریکا کی جانب رواں دواں ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اگرچہ ان جہازوں کے ٹرانسپونڈرز پر ان کی منزل درج نہیں ہے تاہم بحری جہازوں کی نقل و حرکت […]