انگلینڈ انڈر 19 ٹیم کی پاکستان کو 4 روزہ میچ میں 10 رنز سے شکست

انگلینڈ انڈر 19 نے پاکستانی ٹیم کو 4 روزہ میچ میں 10 رنز سے شکست دے دی۔ 262 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم 251 رنزپر آؤٹ ہوگئی، عبدالقادر نے80 رنز کی اننگز کھیلی، فرحان یوسف نے47 رنز بنائے۔ انگلینڈ انڈر19 کی دوسری اننگز میں احمد حسین نے 4 ، […]
چھ ستمبر 1965 کی شام پاک فضائیہ بھارتی ایئر بیس پٹھان کوٹ پر قہر بن کر ٹوٹ پڑی

سن 1965، 6 ستمبر کی شام پاک فضائیہ کے شیر دل اسکواڈرن نے بھارتی ایئر بیس پٹھان کوٹ پر تاریخ ساز حملہ کرکے دشمن کی فضائی طاقت کو شدید نقصان پہنچایا۔ پاک فضائیہ کے اسکواڈرن نمبر 19 نے صرف 23 منٹ کے برق رفتار حملے میں بھارتی فضائیہ کے اسکواڈرن نمبر 23 کو خاکستر […]
خلیج عمان میں امریکی کارروائی، ایران تیل بردار جہاز ڈبو دیا گیا

امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے خلیج عمان میں ایک تیل بردار جہاز کو نشانہ بنا کر ڈبو دیا ہے۔ سینٹ کام نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی فوجی اہلکاروں کی کارروائی کے نتیجے میں ایم ٹی کائیلو نامی آئل ٹینکر خلیج عمان میں غرق […]
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے پر پروازیں اور تعلیمی سرگرمیاں معطل

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے پروازیں اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوگئی ہیں. انڈونیشیا کے آناک کراکاٹوا آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد آتش فشانی راکھ نے فضائی سفر اور معمولاتِ زندگی کو متاثر کیا ہے۔ جکارتہ کے سوئیکارنو ہٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر راکھ پہنچنے کے باعث پروازیں عارضی طور پر معطل کی گئیں۔ […]
چھ ستمبر 1965کی جنگ کا چھٹا روز:فیلڈ مارشل ایوب خان نے قوم کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری کی جانب سے پاکستان کے خلاف مکمل جنگ کا اعلان کیا گیا تو اس وقت کے فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے بھی قوم کو اہم پیغام دیا۔ فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، […]
ایتھنز میں ائیرشو کے دوران یونانی فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا

ایتھنز میں ائیرشو کے دوران یونانی فضائیہ کا ایک ایف 4 فینٹم جنگی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ یہ حادثہ ایتھنز میں جاری ایتھنز فلائنگ ویک کے دوران پیش آیا جس کے نتیجے میں وہاں آگ بھڑک اٹھی اور ہزاروں تماشائیوں کے سامنے فضا میں سیاہ دھویں کے ہولناک بادل بلند ہونے لگے۔ آگ پر […]
افواج پاکستان کا یوم دفاع پر شہدا پاکستان کو خراج عقیدت

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول، ائیرچیف اور افواج پاکستان نے یوم دفاع پر شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شہدا کی عظیم قربانیاں، غازیوں کا جذبہ اور شہدا کے خاندانوں کی استقامت قومی […]
پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور آندھی کے بعد موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع، گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔ لاہور میں مال روڈ، ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، کینال روڈ، گلبرگ، لبرٹی اور کلمہ چوک کے اطراف میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے، شہریوں نے موسم […]
روس ، یوکرین کے درمیان مختصر جنگ بندی پر اتفاق

ماسکو:روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق ہوگیا، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے خلاف تین روز کے لیے حملے روکنے کا حکم دے دیا۔ روسی صدارتی دفتر کریملن کے مطابق یہ اتفاق رائے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی صدر […]
خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس

واشنگٹن: امریکا کے سابق سی آئی اے ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹریاس نے اعتراف کیا ہے کہ مشرقی خلیجی ریاستوں میں فعال امریکی فوجی اڈوں کو برقرار رکھنا اب پہلے کی طرح قابل عمل نہیں رہا۔ افغانستان اور عراق میں اتحادی افواج کے کمانڈر رہنے والے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے ایران کی جانب سے امریکی فوجی […]